چین سرکاری ترقیاتی منصوبوں کیلیے 13 ارب 29 کروڑ قرضہ فراہم کرے گا

یہ قرضہ رواں مالی سال کے دوران فراہم کردہ قرضوں کے مقابلے میں تقریباً 2 ارب روپے زیادہ ہے۔


شبیر حسین April 29, 2018
یہ قرضہ رواں مالی سال کے دوران فراہم کردہ قرضوں کے مقابلے میں تقریباً 2 ارب روپے زیادہ ہے۔ فوٹو: فائل

چین آئندہ مالی سال کے وفاقی پی ایس ڈی میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلیے 13 ارب 29 کروڑ 47 لاکھ 38 ہزار روپے قرضہ فراہم کرے گا جو رواں مالی سال کے دوران فراہم کردہ قرضوں کے مقابلے میں تقریباً 2 ارب روپے زیادہ ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران چین گوادر میں تازہ پانی کی فراہمی اور سپلائی کیلیے 20 کروڑ روپے، کراس بارڈر آپٹیکل فائبر کیبل سسٹم کیلیے 42 کروڑ 50 لاکھ روپے، ریلوے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کیلیے 4 ارب روپے، گوادر پورٹ ایسٹ بے پر ایکسپریس وے کیلیے 5 ارب 83 کروڑ 52 لاکھ 60 ہزار روپے، گوادر میں اسمارٹ انوائرمنٹل اور سینی ٹیشن سسٹم کیلیے 5 کروڑ روپے، گوادر میں 50 بستروں کے اسپتال کو اپ گریڈ کرکے 300 بیڈ کرنے کیلیے 10 کروڑ روپے، پاکستان ملٹی مشن سیٹلائٹ کیلیے 85 کروڑ روپے روپے قرضہ فراہم کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں