عراق کے مختلف شہروں میں11بم دھماکے37افراد ہلاک237زخمی

بغداد سے 175 کلومیٹر شمال میں واقع شہر طوزخورماتو کی مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے 18افراد مارے گئے، 60 زخمی.


News Agienciyan/AFP April 16, 2013
شہر الناصریہ میں بھی 2 کار بم دھماکوں میں 12مارے گئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی. فوٹو:رائٹرز

عراق کے مختلف شہر یکے بعد دیگرے 11 بم دھماکوں سے گونج اٹھے ، دھماکوں میں 37 افراد ہلاک جبکہ 237 سے زائد زخمی ہو گئے۔

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، دھماکوں کے بعد بڑے شہروں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت بغداد سے 175 کلومیٹر شمال میں واقع شہر طوز خورماتو کی مارکیٹ میں چند منٹ کے وقفے سے تین کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک جبکہ 60 کے قریب زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے دارالحکومت بغداد میں بھی ایک پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ۔



بغداد سے جنوب کی طرف واقع شہر الناصریہ میں بھی دو کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک ہوگئے۔ دیگر علاقوں میں سات افراد مارے گئے، بم دھماکوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں نے فوری کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے، فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں