الیکشن میں کسی تاخیرکا امکان نہیں فخرالدین

30 فیصد ووٹ بھی صحیح پڑگئے توتبدیلی کوکوئی نہیں روک سکے گا،انٹرویو.


INP/Sana News April 16, 2013
30فیصدووٹ بھی صحیح پڑگئے توتبدیلی کوکوئی نہیں روک سکے گا،انٹرویو فوٹو: ایکسپریس/فائل

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کا امکان نہیں، 11 مئی کے الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مسلح افواج کے تعاون کیلیے بری فوج کے سربراہ سے دو بار بات کر چکا ہوں، کراچی میں امن وامان کے مسائل پیچیدہ ضرورہیں لیکن امید ہے کہ انتخابات امن وامان سے ہو جائیں گے۔



انہوں نے کہا کہ قوم سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرے اور 30 فیصد بھی صحیح ووٹ پڑ گئے تو تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ ادھر ایڈیشنل سیکریٹری محمد افضل خان نے جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پہلے ہینڈ پِک چیف الیکشن کمشنر ہوتے تھے ،اس بار الیکشن کمشنر حکومت اور اپوزیشن کی باہمی مشاورت سے آیا ،انتخابات عوامی توقعات کے مطابق ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں