انتخابات کا پرامن ماحول میں انعقاد ضروری ہےاعجازچوہدری

امن وامان کے قیام کویقینی بنانے کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، چیف سیکریٹری سندھ


Malik Manzoor Ahmed April 16, 2013
امن وامان کے قیام کویقینی بنانے کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، چیف سیکریٹری سندھ. فوٹو: فائل

سندھ کے نئے چیف سیکریٹری اعجازچوہدری نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران امن وامان کے قیام کویقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کی ہدایت پرتمام سیاسی جماعتوں اورا میدواروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے گا۔انتخابات کا پرامن ماحول میں انعقاد ضروری ہے۔حکومت نے مجھے جو نئی ذمے داریاں دی ہیں وہ پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔



''ایکسپریس'' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ لا اینڈ آرڈر کو ٹھیک کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون حاصل کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔