بیرون ملک 23 کمرشل سیکشنز کے لیے بجٹ بڑھانے کی تجویز

استنبول،سیؤل،ہانگ کانگ،نیویارک،پیرس،بیجنگ،روم،سڈنی،لانس اینجلس،ابوظبی شامل


Khususi Reporter April 30, 2018
اسٹاک ہوم،کولمبو،جنیوا،ماسکو،شنگھائی،لاگوس،شینڈو،برلن،پیراگوئے کا فنڈبڑھایاجائے گا۔ فوٹو: فائل

حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلیے اہم فیصلے کر لیے ہیں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف ممالک میں قائم 23 کمرشل سیکشنوں کے اخراجات کیلیے بجٹ میں اضافہ تجویز کردیاہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق وزارت تجارت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں استنبول، میڈرڈ، سیؤل، ہانگ کانگ، نیویارک، پیرس، بیجنگ، روم، سڈنی، لانس اینجلس اسٹاک ہوم، جوہانسبرگ، کولمبو، جنیوا، ماسکو، شنگھائی، لاگوس، شینڈو، برلن، ابوظبی، کاسابلانکا، پیراگوئے اور کاسابلانکا میں کمرشل سیکشنز کے بجٹ میں اضافہ تجویز کیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق بنکاک، ڈھاکہ، جدہ، کوالالمپور، مونٹریال، تہران، ٹوکیو، لندن، ہیگ، واشنگٹن، ساو پولو، کابل، شکاگو، ہنوئی الماتے وارسا، نئی دہلی، جکارتہ، کویت، ریاض، ہوسٹن، اوساکا، بیونس آئر، برسلز، دوحااور بحرین میں کمرشل سیکشنز کے بجٹ میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

استنبول میں کمرشل سیکشن کے اخراجات کی مد میں 3 کروڑ 81 لاکھ 40 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 3کروڑ 11 لاکھ 68 ہزار مختص کیے گئے تھے۔ بنکاک میں کمرشل سیکشن کیلیے ایک کروڑ 79 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 1کروڑ 59لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے کمرشل سیکشن ڈھاکہ میں اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 47لاکھ 26ہزار روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران ایک کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی تھی۔ میڈرڈ میں رواں مالی سال کے دوران 2کروڑ 87لاکھ 28ہزار روپے مختص کیے گئے تھے اور آئندہ مالی سال کیلیے 3کروڑ 13لاکھ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔

سیؤل میں آئندہ مالی سال کیلیے 3کروڑ 21لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 3کروڑ ایک لاکھ 39ہزار مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہانگ کانگ میں کمرشل قونصلیٹ کیلیے 5کروڑ 74لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ تجویز کیاگیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 5کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

نیروبی میں کمرشل سیکشن کیلیے ایک کروڑ 59لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے جو رواں مالی سال کے دوران ایک کروڑ 44لاکھ روپے سے زائد تھا۔ نیویارک میں کمرشل سیکشن کیلیے 3کروڑ 29لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے جو رواں مالی سال کے دوران 3کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد تھا۔ پیرس میں کمرشل سیکشن کیلیے 6کروڑ 44 لاکھ روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 5کروڑ 79لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق کمرشل سیکشن بیجنگ کیلیے 2کروڑ 31لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 2کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیاگیا تھا۔ روم میں کمرشل سیکشن کیلیے 2کروڑ 56لاکھ ورپے سے زائد فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو رواں مالی سال کے دوران 2کروڑ 33لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔ سڈنی میں قونصلیٹ جنرل کیلیے 5کروڑ 26لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے رواں مالی سال کے دوران اس کیلیے 4 کروڑ 77لاکھ روپے سے زائد مختص کیے گئے تھے۔

کابل میں کمرشل سیکشن کیلیے 2کروڑ 27لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، رواں مالی سال کے دوران اس کیلیے 2کروڑ 48 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے۔ ڈبلیو ٹی او میں مستقل مشن کیلیے 20کروڑ 7لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کرنے کی تجویز ہے، رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 17 کروڑ 44لاکھ روپے سے زائد مختص کیے گئے تھے۔ ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے میں قائم کمرشل سیکشن کیلیے 3کروڑ 56لاکھ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جورواں مالی سال کے دوارن 2کروڑ 85لاکھ روپے سے زائد تھا۔

ابوظہبی میں کمرشل سیکشن کیلیے 1کروڑ 94لاکھ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جو رواں مالی سال کے دوران 1 کروڑ 67لاکھ روپے سے زائد مختص کیے گئے تھے۔ دوحا میں کمرشل سیکشن کیلیے رواں مالی سال کی نسبت کم بجٹ مختص کیاگیاہے اور دوحا کمرشل سیکشن کیلیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 1کروڑ 97لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں