براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر منافع کی منتقلی میں 307 کروڑ ڈالر اضافہ

ایف ڈی آئی2ارب9کروڑڈالر،نفع1ارب38کروڑ کا باہر بھیجاگیا،خوراک، تیل وگیس تلاش،آٹو،بجلی وفنانشل بزنس  سے زیادہ منتقلی


Business Desk May 01, 2018
گزشتہ ماہ 9.8کروڑڈالرکاپرافٹ بیرون ملک ٹرانسفر۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران 27کروڑ15لاکھ ڈالر یا20.43 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ 2018 تک براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر1ارب 37 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کا منافع باہر بھیجا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1ارب 6 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی منتقلی سے 30کروڑ71 لاکھ ڈالر یا 28.71 فیصد زیادہ ہے، اس مدت میںبراہ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 2ارب 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2ارب 9 کروڑ41 لاکھ ڈالر رہی، ان 9ماہ میں فوڈ، کیمیکلز، تیل وگیس تلاش، فارما، آٹو، ٹرانسپورٹ، بجلی، کمیونی کیشنز اور فنانشل بزنس کے شعبوں سے منافع کی منتقلی میں اضافہ جبکہ فوڈ پیکیجنگ، مشروبات، تمباکو، پٹرولیم ریفائننگ، سیمنٹ اور الیکٹرونکس سیکٹر سے پرافٹ کی منتقلی میں کمی آئی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 9ماہ کے اندر فوڈ سیکٹر سے 17 کروڑ 82لاکھ، فوڈ پیکیجنگ 3 کروڑ2 لاکھ ڈالر، مشروبات 2 کروڑ 51 لاکھ ڈالر، تمباکو وسیگریٹس 2 کروڑ 54 لاکھ ڈالر، چینی4لاکھ ڈالر، ٹیکسٹائل 79 لاکھ ڈالر، کیمیکلز8 کروڑ64 لاکھ ڈالر، پٹروکیمیکل1کروڑ85لاکھ ڈالر، پٹرولیم ریفائننگ 5 کروڑ67 لاکھ ڈالر، تیل وگیس تلاش18 کروڑ 27 لاکھ، فارما واوٹی سی پروڈکٹس 4 کروڑ14لاکھ ڈالر، سیمنٹ 3کروڑ60 لاکھ ڈالر، الیکٹریکل مشینری 30 لاکھ ڈالر، الیکٹرونکس 49لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ ایکویپمنٹس (آٹوموبائل) 7 کروڑ 24 لاکھ ڈالر، بجلی17 کروڑ 59 لاکھ ڈالر، تعمیرات 16 لاکھ ڈالر، تجارت 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ 5 کروڑ37 لاکھ ڈالر، سیاحت64 لاکھ ڈالر، اسٹوریج فیسلیٹیز 81 لاکھ ڈالر، کمیونی کیشنز16 کروڑ 83 لاکھ ڈالر، فنانشل بزنس 13 کروڑ 86 لاکھ ڈالر، سوشل سروسز 5 لاکھ ڈالر، پرسنل سروسز 35لاکھ ڈالر اور دیگر شعبوں سے 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیاگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر اورمجموعی بیرونی سرمایہ کاری پر 14کروڑ 9 لاکھ ڈالر کا منافع باہر بھیجاگیا، گزشتہ ماہ 15کروڑ 27لاکھ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں