سائبرٹیررازم سیکیورٹی ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ

شرانگیز موادیامذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکیخلاف سخت ایکشن لینادہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کاحصہ ہے


Iftikhar Chohadary May 02, 2018
سائبرٹیررازم سیکیورٹی ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ ۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیاکوریگولیٹ کرنےحکومتی چیک اینڈ بیلنس کوموثربنانے اوراس میں تیزرفتارتحقیقات کوعالمی معیارکے مطابق بنانے کے لیے نیشنل سائبرٹیررازم سیکیورٹی ایجنسی قائم کرنیکافیصلہ کیاہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سیکیورٹی ایجنسی کے قیام کے لیے حکومت نے پہلے مرحلہ میں10 کروڑجبکہ اسلام آبادمیں نیشنل فارنزک لیبارٹری کے لیے الگ سے 10کروڑمختص کرنے کی تجویزدی گئی۔

ذرائع کے مطابق 2سال قبل بعض بلاگزقائم کرکے سوشل میڈیا پر شعائراسلام اور عظیم ہستیوں کے بارے میں نازیبامواداپ لوڈ کرنے کی وزارت داخلہ کوشکایات موصول ہوئی تھیں جس میں 2 درجن سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ اسکی روک تھام کے لیے نیشنل سائبرٹیررازم سیکیورٹی ایجنسی قائم کرنیکافیصلہ کیاگیا۔

شرانگیز موادیامذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکیخلاف سخت ایکشن لینادہشتگردی کیخلاف تشکیل دیے گئے نیشنل ایکشن پلان کاحصہ ہے، حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے اورایف آئی اے کے ذیلی ادارہ سائبرکرائم ونگ کو بھی متحرک وفعال بنایا،علاوہ ازیں اسلام آبادمیں نئی نیشنل فرانزک لیبارٹری قائم کرکے مختلف نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کے عمل کوبھی تیزکیاجاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں