عمران خان ان فارم پی پی ن لیگ اور ق لیگ کی مزید وکٹیں اڑا دیں

پشاور سے پی پی کے اسد گلزار،پنڈی سے ن لیگی شہریار ریاض اور قصور سے وقاص موکل کی شمولیت


پشاور سے پی پی کے اسد گلزار،پنڈی سے ن لیگی شہریار ریاض اور قصور سے وقاص موکل کی شمولیت۔ فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان فل فارم میں ہیں جب کہ الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی، ن اور ق لیگ کی مزید وکٹیں اڑا دی ہیں۔

تحریک انصاف نے پشاور میں پیپلزپارٹی کو بڑا دھچکہ دیتے ہوئے این اے 4کے سابق امیدوار اسدگلزار کو تحریک انصاف میں شامل کرلیا، اسدگلزار پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے اپنے والد کی وفات کے بعد این اے 4 کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی بجائے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

اسدگلزار نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے باضابطہ طور پر پی پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، عمران خان نے اسدگلزار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

ادھر راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی شہریار ریاض مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، شہریار ریاض کے والد بابو ریاض بھی مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے، ان کے اچانک فیصلے پر مسلم لیگ راولپنڈی کے حلقوں میں خاموشی چھائی رہی، شہر یارریاض نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

دوسری جانب پنجاب سے مسلم لیگ (ق) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار وقاص حسن موکل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی، جمعہ کو وقاص موکل نے عمران خان سے ملاقات میں تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔