حیدرآباد ضلع میں تمام تھانیداروں کے تبادلے کردیے گئے

انتخابی عمل شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے حکم پر ایس ایس پی کا اقدام


Altaf Koti April 18, 2013
تھانیداروں نے تبادلے رکوانے کے لیے نگراں وزرا، مشیران، اعلیٰ پولیس افسران اور حساس اداروں کے افسران سے رابطے شروع کر دیے ہیں. فوٹو: فائل

انتخابی عمل شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے حکم پر حیدرآباد ضلع کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزکے تبادلے کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد نے ضلع کے ویمن تھانے سمیت29 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے اور تقرریاں کردیں۔ کینٹ تھانے کا ایس ایچ او فہیم فاروقی، جی او آر تھانے پر شبیر سومرو، مکی شاہ پر مظفر بیگ، نسیم نگر پر کریم عباسی، ٹنڈوجام پر غلام اکبر لوند، پبن شریف پرنوازعلی خاصخیلی، راہو کی پرنثار ہالیپوٹو، سیری پرشفیع بنگش، بھٹائی نگر میں نواز سرائی، ٹنڈو یوسف پر طاہر خانزادہ، بڈھانی پر ممتاز تھیبو، چھلگری میں ناظم چانڈیو، سٹی پر نعیم صدیقی، حسین آباد پر جاوید شیخ، سخی پیر پر افتخار خانزادہ، ہٹڑی پر منیر عباسی، پھلیلی میں واحد بخش لغاری، لطیف آباد اے سیکشنکا اسد چنا، لطیف آباد بی سیکشن میں غلام مصطفیٰ شیخ، حالی روڈ پر عمران رشید، بلدیہ پر اختر سموں، سائٹ میں جیندل شاہ، قاسم آباد پر اعجاز لاکھو، پنیاری پررانا پرویز اشرف، ائیرپورٹ کے شوکت بلیدی اورویمن تھانے کی ایس ایچ او حلیمہ چانڈیو کو مقررکیا ہے۔

دوسری طرف تھانیداروں نے تبادلے رکوانے کے لیے نگراں وزرا، مشیران، اعلیٰ پولیس افسران اور حساس اداروں کے افسران سے رابطے شروع کر دیے ہیں، علاوہ ازیں آئی جی سندھ نے ایس پی جامشورو وصی حیدر کا تبادلہ کر کے ایس پی حیدرآباد ہیڈ کوارٹر مقرر کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں