غزل گائیکی میں پاکستانیوں نے الگ مقام بنایا چندن داس

فنکار کسی بھی ملک کاسفیرہوتا ہے، ہندوستان اورپاکستان کے عوام کو قریب لانا چاہیے.


Umair Ali Anjum April 18, 2013
فنکار کسی بھی ملک کاسفیرہوتا ہے، ہندوستان اورپاکستان کے عوام کو قریب لانا چاہیے۔ فوٹو: فائل

بھارتی گلوکار چندن داس نے کہا ہے کہ غزل گائیکی میں پاکستانی گلوکاروں نے اپنا الگ مقام بنایاہے مجھے دلی طور پر مہدی حسن بہت پسندہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں ہندوستان سے نمائندہ ایکسپریس سے ٹیلی فون پربات چیت کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن نے غزل کوجومقام بخشاہے اس کی مثال نہیں ملتی وہ ایک مصرے کومختلف اندازسے پیش کرنے کاخوب ہنررکھتے تھے انھوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان اس وقت ہندوستان فلم انڈسٹری کے لیے معیاری کام کر رہے ہیں جب کہ سجادعلی کی گائیکی بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔



ایک سوال کے جواب میں بھارتی گلوکار چندن داس کاکہنا تھا کہ فنکارکسی بھی ملک کاسفیرہوتاہے ہندوستان اورپاکستان کی عوام کوایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے دونوں ممالک کی سرکار کو سوچنا چاہیے ہندو پاک تعلقات میں بہتری سے بہت سے مسائل حل ہونگے دونوں ملکوں کے فنکارایک دوسرے کے ہاں آکرپرفارم کرناچاہتے ہیں کبھی پاکستان آیاتوان دوستوں سے ملونگاکہ جونگاہیں بچھاکے میرے منتظرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں