عالمی ماہ فلکیات پر اسٹرونومرز سوسائٹی کے تحت تقریب

50 سے زائد افراد نے دوربین کے ذریعے زمین کی قریبی دنیاکا نظارہ کیا.


Express Desk April 18, 2013
کراچی اسٹرونومرز سوسائٹی کے تحت تقریب میں شہری دوربین کے ذریعے چاند کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: نظام فلکیات کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے سلسلے میں دنیا بھر میں اپریل کے مہینے میں 'عالمی ماہ فلکیات' منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر کراچی اسٹرونومرز سوسائٹی نے بھی گزشتہ روزپی آئی اے پلانیٹوریم میں تقریب کا اہتمام کیااور لوگوں کو چاند، مشتری اور زحل کے مشاہدے کیلیے دوربینیں فراہم کیں، ہر عمر سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد افراد نے زمین کی قریبی دنیاؤں کو دوربین کے ذریعے دیکھا اور دلچسپی کا اظہار کیا۔



وہاں موجود ماہرین فلکیات نے مشتری پر چھائے ہوئے بادلوں، چاند پر موجود پہاڑوں، غاروں اور زحل کے حلقوں کے بارے میں عوام کے سوالات کے جوابات دیے، آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن فیضان ماجد نے کہا کہ ہمیں عوام کی آمد اور ان کی خلا اور فلکیات کے بارے میں دلچسپی پر خوشی ہوئی، سوسائٹی ہر شخص کے ساتھ اپنے آلات کو استعمال کرنا اور انھیں تجربات میں شریک کرنا چاہتی ہے، ہم کائنات کی معلومات کے بارے میں جذبہ بڑھانے اور دلچسپی پیدا کرنے کیلیے اس قسم کے تقریب منعقد کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔