جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ اعلان آج ہوگا

خسرو بختیار و دیگر کے ساتھ کافی عرصے سے مذاکرات جاری تھے جو کامیاب رہے، فیصلہ ن لیگ کیلیے بڑا جھٹکا ہے، جہانگیر ترین


خسرو بختیار و دیگر کے ساتھ کافی عرصے سے مذاکرات جاری تھے جو کامیاب رہے فوٹو : ایکسپریس/فائل

لاہور: تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

محاذ کے رہنما آج عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں تاہم اس حوالے سے دیگر تفصیلات آج جاری کی جائیں گی۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے بھی مذاکرات کے کامیاب ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ خسرو بختیار اور دیگر رہنماؤں سے کافی عرصے سے مذاکرات جاری تھے جن میں پی ٹی آئی کے 29 اپریل کے جلسے کے بعد تیزی آئی تھی۔ محاذ سے درخواست کی تھی کہ اکٹھے ہوکر صوبے کیلئے کوشاں ہوں اور اسے کامیاب بنائیں۔

آج بدھ ایک تاریخی دن ہے جس میں جنوبی پنجاب کے نئے روشن مستقبل کا اعلان ہوگا، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ والے تحریک انصاف میں ضم ہوں گے۔ عمران خان کل جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں کے پاس جائیں گے جہاں پریس کانفرنس ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم مل کر الیکشن لڑیں گے جو (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا ہے، (ن) لیگ کا وجود جنوبی پنجاب میں بہت کم رہ گیا ہے اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا محاذ کے رہنما ہماری پارٹی کے لیڈنگ ارکان ہوں گے، پارٹی کو ان کی ضرورت ہے اور ان کے سیاسی تجربے سے فائدہ ہوگا۔ ان کو اپنے اپنے حلقوں ایڈجسٹ کیا جائے گا تا کہ پیش رفت میں ہمیں کو ئی مشکلات نہ ہوں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنمائوں سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی مذاکرات کر رہی تھی۔ دریںا ثنا فواد چوہدری نے بااثر ترین برطانوی مسلم کاایوارڈجیتنے پر زلفی بخاری کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کی فلاح وبہبودمیں زلفی بخاری کی خدمات گراں قدر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں