عمران خان نے مسلم لیگ ن کی 3 اہم وکٹیں اڑا دیں

ایم این اے رانا عمر نذیر، سابق وزیر رانا نذیر، ایم پی اے راحیلہ یحیی منور کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان


ویب ڈیسک May 10, 2018
ایم این اے رانا عمر نذیر، سابق وزیر رانا نذیر، ایم پی اے راحیلہ یحیی منور کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان فوٹو: میاں اسلم

مسلم لیگ (ن) کے 3 رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ن لیگ کے ایم این اے رانا عمر نذیر، ان کے والد اور سابق وزیر رانا نذیر جبکہ رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ یحیی منور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ملک نعمان لنگڑیال، قصور سے سردار آصف نکئی، خانیوال سے سردار رضا حیات ہراج نے بھی عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔



عمران خان کے ساتھ ملاقات میں سیاسی رہنماؤں نے جنوبی پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں