بلوچستان دالبندین میں رات گئے زلزلے کے مزید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ،زخمیوں کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقلی


Sana News April 19, 2013
سیکڑوں افراد ابھی تک کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر، طبی سہولتوں کا فقدان

بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردو نواح میں رات گئے زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ۔

ماشکیل میں 2 روز قبل آنے والے زلزلے نے سیکڑوں مکانات تباہ کر دیے۔ علاقے میں طبی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دوسرے شہروں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیکڑوں افراد ابھی تک کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔زلزلے نے ڈیڑھ سو مکانات کو مٹی میں ملا دیا ۔ بچے کھچے مکانات پر تباہی کے آثار ہیں۔

طبی سہولتوں کا نام و نشان نہیں۔ ماشکیل میں ایف سی اور فوج نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔لیکن متاثرین تک اہل وطن کی مدد ابھی تک نہیں پہنچی ۔ دوردراز علاقے کے یہ بے سروسامان پاکستانی کھانے پینے کی اشیا اور سرچھپانے کیلیے خیموں کے منتظرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں