شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کو جیل حکام نے حساس قرار دے دیا

مجرم شاہ رخ جتوئی سزائے موت کا قیدی ہے ،اسے عدالت میں پیش کرنا سیکیورٹی رسک ہے،رپورٹ عدالت میں پیش


Staff Reporter May 11, 2018
ایک ملزم کی عدم حاضر ی یرمقدمہ5سال سے التواکاشکارہے،ایف آئی اے،مقدمے کوجیل میںچلانے کانوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔ فوٹو: فائل

ملیرکورٹ میںشاہ زیب قتل کیس کے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کوجیل حکام کی جانب سے حساس قرار دے دیا گیا جب کہ رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کے بیرون ملک فرار سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہوئی جہاں جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے مجرم شاہ رخ جتوئی کی نقل و حرکت پر پاپندی عائد ہے ،مجرم شاہ رخ جتوئی سزائے موت کا قیدی ہے ،اسے عدالت میں پیش کرنا سیکیورٹی رسک ہے، مقدمے کو حساس قرار دینے سے متعلق محکمہ داخلہ کو خط ارسال کردیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے مقدمے کو جیل میں چلانے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا، مقدمے کی سماعت جیل میں کی جائے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کی عدم حاضری کے باعث مقدمہ 5 سال سے التوا کا شکار ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن طلب کر تے ہوئے سماعت بغیرِکارروائی کے9جون تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں