جے ڈبلیو فورلینڈ کی باقاعدہ لانچ جون 2018 میں متوقع

چینی کمپنی لاہور میں مینوفیکچرنگ یونٹ قائم، چندگاڑیاں متعارف کراچکی، بھرپور پذیرائی


Business Desk May 12, 2018
چینی کمپنی لاہور میں مینوفیکچرنگ یونٹ قائم،چندگاڑیاںمتعارف کراچکی، بھرپور پذیرائی۔ فوٹو: فائل

 

جے ڈبلیو فورلینڈ، کارگوٹرک، ڈمپ ٹرک اوربہت سی دیگر کمرشل گاڑیاں بنارہی ہے جن کی پاکستان میں باقاعدہ لانچ جون 2018 میں متوقع ہے۔

آٹوپالیسی 2016-21 اورملک میں جاری سی پیک کے منصوبوں کی بدولت پاکستان کی آٹوانڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ اس پالیسی کے تحت 10 نئے برانڈزاورکمپنیوں کو ملک میں آنے کی دعوت دی گئی ہے جو اس وقت بڑے پیمانے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں اوربہتر سے بہترگاڑیاں مارکیٹ میں لانے کی کوشش کررہی ہیں۔

اس سلسلے میں فورلینڈ کے نام سے کمرشل گاڑیاں بنانے والی چین کی سب سے بڑی کمپنی کے اشتراک سے جے ڈبلیوفورلینڈ باقی تمام کمپنیوں پرسبقت لے گئی ہے اورسب سے پہلے اپنی مصنوعات باقاعدہ طریقے سے مارکیٹ میں لانے والوں میں سے ایک ہے، آئندہ 5سال کے اندر پاکستان میں کمرشل گاڑیاں بنانے والی نمبر1کمپنی بننے کے عزم کے ساتھ جے ڈبلیو فورلینڈ نے لاہور میں کمپنی کا بہت بڑا مینوفیکچرنگ یونٹ لگادیا ہے۔

ابتدائی طوربراوو(Bravo) کارگوٹرک اورالفا (Alpha)ڈمپ ٹرک نامی برانڈزکی ایک معقول تعداد مارکیٹ میں فروخت کے لیے لائی گئی، ٹرانسپورٹرزنے گاڑیوں کے معیار اور قیمت کو بے حدمناسب پایا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں تیزی دیکھی گئی جو اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان میں جے ڈبلیو فورلینڈ بہت جلد کمرشل گاڑیوں کے میدان میں ایک بڑا نام بن کرابھر ے گی۔

ابتدائی طورپرجے ڈبلیو فورلینڈ نے اپنی چند گاڑیاں متعارف کرائی ہیں، جے ڈبلیو فورلینڈ، کارگوٹرک، ڈمپ ٹرک اوربہت سی دیگر کمرشل گاڑیاں بنارہی ہے جن کی پاکستان میں باقاعدہ لانچ جون 2018 میں متوقع ہے۔ فورلینڈبنانے والی چین کی اس کمپنی کی چین میں دنیا کی سب سے وسیع پروڈکشن لائن اپ ہے جس میں سالانہ 600اقسام کی 3لاکھ گاڑیاں بنانے کی گنجائش موجودہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں