بلوچستانآفٹر شاکس جاریمتاثرین کیلیے عالمی امداد کی اپیل

جھٹکوں کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ، چین نے 50 ہزار ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا


Agencies/AFP April 20, 2013
جھٹکوں کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ، چین نے 50 ہزار ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا فوٹو: فائل

KARACHI: بلوچستان کے علاقوں دالبندین اور گرد ونواح میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر شدت 4.9ریکارڈ کی گئی۔ علاقے میں طبی سہولتیں نہ ہونیکی وجہ سے زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دوسرے شہروں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔سیکڑوں افراد اب تک کھلے آسمان تلے امدادکے منتظر ہیں۔متاثرین نے حکومتی امداد کے حصول میں ناکامی پر احتجاج کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔ سیکڑوں مظاہرین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف نعرے بازی کی اور سڑکوں کو کئی گھنٹوں تک بلاک رکھا گیا۔مظاہرین حکومتی امداد اور بجلی کی سپلائی کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔دریں اثناء فوج اور متاثرین نے زلزلے سے متاثرہ افرادکی امداد کیلیے عالمی امدادی اداروں سے مددکی اپیل کی ہے۔امدادی کارروائیوں میں مصروف دستوںکے ترجمان لیفٹنٹ کرنل عارف نے بتایا کہ متاثرہ افرادکو خیمے اور طبی امداد تو دیدیگئی ہے۔

لیکن فوج کے پاس آنیوالے ہفتوں میں صرف اپنے بل بوتے پرمتاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں۔دوسری جانب سماجی ورکر ظریف بلوچ نے کہا کہ زلزلے کے بعد ماشکیل میں تھوڑی بہت جو امداد پہنچنی ہے وہ متاثرہ افراد تک نہیں پہنچ پائی۔ ہم صدر زرداری اور عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ افرادکی مدد کریں۔دریں اثنا سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چینی سفیر لیو جیان نے ملاقات کی اور بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ لوگوںکیلیے 50ہزار ڈالر امداد کا چیک دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں