گیس کمپنیاں آئندہ مالی سال 1121 لاکھ نئے کنکشن دیں گی

سوئی سدرن وناردرن کے لیے نئی پائپ لائنوں کا ہدف 12ہزار 898 کلومیٹر مقررکردیاگیا


علیم ملک May 15, 2018
سوئی سدرن وناردرن کے لیے نئی پائپ لائنوں کا ہدف 12ہزار 898 کلومیٹر مقررکردیاگیا۔ فوٹو: فائل

گیس کمپنیوںکیلیے آئندہ مالی سال 11 لاکھ21ہزا ر سے زائد نئے کنکشن اور 12ہزار 898 کلومیٹر کی نئی پائپ لائنیں بچھانے کاہدف مقرر کیاگیا ہے۔

دستیاب دستاویز کے مطابق سوئی ناردرن کیلیے آئندہ مالی سال تمام کٹیگریز کے صارفین کو 10 لاکھ3 ہزار 330 نئے کنکشن فراہم کرنے کاہدف مقرر کیاگیاہے جس میں سے گھریلو صارفین کو 10لاکھ ، کمرشل صارفین کیلیے 3ہزار اور 300 صنعتی صارفین کو کنکشن فراہم کرنے کا ہدف ہے۔

سوئی ناردرن کی جانب سے اپنے زیر انتظام علاقوں میں گیس کی ترسیل و تقسیم کے لیے 11 ہزار 420 کلومیٹر کی نئی پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی، رواں مالی سال سوئی ناردرن کا گیس پائپ لائنیں بچھانے کا ہدف 10ہزار930 کلومیٹر تھا اور 30 جون تک 13 ہزار 219 کلومیٹر پائپ لائن بچھائے جانے کا امکان ہے جو کمپنی کے لیے مقررہ ہدف سے زیادہ ہے۔

دستاویز کے مطابق 2017-18 کے دوران سوئی ناردرن کے لیے نئے گیس کنکشنزکا ہدف 3 لاکھ 2ہزار 250 تھا مگر 30جون تک 5 لاکھ 48ہزار 349کنکشن فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے آئندہ مالی سال 1 لاکھ 17 ہزار995نئے گیس کنکشن فراہم کیے جانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے جس میں سے زیادہ ترجیح گھریلو صارفین کو دی جائے گی، انھیں1 لاکھ 15 ہزار 582 نئے کنکشن دیے جائیں گے۔

سوئی سدرن آئندہ مالی سال 2ہزار 205 کمرشل اور208صنعتی کنکشن فراہم کریگی، جون 2018 تک سوئی سدرن کی جانب سے 1لاکھ 1ہزار 700 گھریلو،280 کمرشل اور 10 صنعتی کنکشن دیے جانے کاامکان ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ سوئی سدرن کیلیے آئندہ مالی سال 1ہزار 478 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کا ہدف مقررکیاگیاہے، رواں مالی سال ہدف 1 ہزار 323 کلو میٹر تھا تاہم جون تک صرف 949کلومیٹر پائپ لائن بچھائے جانے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں