یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی بڑھنے کے باوجود رعایت کم

گزشتہ برس1200اشیاپر10تا15فیصد،رواں سال اشیا ہزار،رعایت بھی 5 تا 10 فیصد کردی


خبر ایجنسی May 20, 2018
گزشتہ برس1200اشیاپر10تا15فیصد،رواں سال اشیا ہزار،رعایت بھی 5 تا 10 فیصد کردی۔ فوٹو : فائل

DASKA: وفاقی حکومت نے رواں سال یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کیلیے سبسڈی میں اضافے کے باوجود اشیاکی تعداد اور ان پرزرتلافی میں کمی کر دی۔

گزشتہ رمضان میں پیکیج کے تحت ایک ارب 60کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی جس کے تحت 1200اشیا پر 10 سے 15 فیصد تک رعایت تھی۔اس سال یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کے تحت دی جانے والی سبسڈی کا حجم 13کروڑ روپے اضافے سے ایک ارب 73کروڑ روپے ہے تاہم صرف ایک ہزار سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 5سے 10فیصد کمی کی گئی ہے۔

اس سال 500 گرام کھجور کے پیکٹ کی قیمت جو گزشتہ سال 70 روپے تھی 75 روپے ہو گئی ہے۔ مشروبات میں 1500 ملی لیٹر روح افزا کی بوتل کی قیمت گزشتہ سال 280روپے تھی جو اس سال 31 روپے اضافے سے 311 روپے ہے۔ ایک لیٹر ڈبے کے دودھ کی قیمت بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 روپے اضافے سے 110 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں