پھل سبزی اور دیگر اشیا 120 فیصد تک مہنگی ہو گئیں پاکستان اکانومی واچ

قیمتوں پر قابو پانے کے نظام کو غیر فعال کر کے عوام کی قیمت پر کاروباری برادری کو فائدہ دیا جا رہا ہے۔


نوید معراج May 21, 2018
قیمتوں پر قابو پانے کے نظام کو غیر فعال کر کے عوام کی قیمت پر کاروباری برادری کو فائدہ دیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اکانومی واچ نے کہا ہے کہ منافع خورماہ رمضان میں عوام کو لوٹ رہے ہیں جوحکومت کی کمزوری اورلوگوں کے مسائل سے لاتعلق ہونے کاثبوت ہے۔

پاکستان اکانومی واچ کے صدر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آنے کے بعد مختلف اشیا خاص طور پر پھلوں اورسبزیوں کی قیمتوں میں 80 فیصد سے 120فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا یہ پہلی بار نہیں کہ کاروباری برادری عوام کا استحصال کر رہی ہے بلکہ مستقل مسئلہ ہے اور حکومت عوام دوست کے بجائے منافغ خوردوست بنی ہوئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں