مشرف کوفارم ہائوس پررکھنا مذاق ہےجیل بھیجا جائے ظفرالحق

سابق ڈکٹیٹرنے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردیں، قیدی جیساسلوک کیاجائے،ڈاکٹرقدیر


Malik Manzoor Ahmed April 22, 2013
تمام سیاسی جماعتیںیہ مطالبہ کرتی ہیں کہ سابق صدرکوفوری جیل منتقل کیاجائے اوردوہرے معیارختم کیے جائیں ، فوٹو: وکی پیڈیا

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین سینیٹرراجا ظفرالحق نے کہا کہ حکومت نے پرویز مشرف کے معاملے میں دوہرا معیار اختیار کر رکھا ہے۔

مشرف کے ساتھ ایک شہری جیساسلوک روارکھاجائے،ان کومحل نما گھر میںرکھاجاتاہے اورمنتخب وزیراعظم کوہتھکڑی لگاکر اٹک قلعہ اوراڈیالہ جیل میںبندکیاجاتاہے۔ ایکسپریس سے خصوصی گفتگومیں انھوںنے کہاکہ مشرف کوان کے فارم ہائوس میں رکھنااوراسے جیل قرار دینا پوری قوم کے ساتھ بھونڈامذاق ہے،تمام سیاسی جماعتیںیہ مطالبہ کرتی ہیں کہ سابق صدرکوفوری جیل منتقل کیاجائے اوردوہرے معیارختم کیے جائیں۔



ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہاکہ یہ مکافات عمل ہے،سابق ڈکٹیٹرنے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردیں،مشرف کے ساتھ عام قیدی جیساسلوک کیاجائے۔ سابق وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہاکہ مشرف کا معاملہ عدالت میںہے میں اس پرتبصرہ نہیں کرسکتا،مجھے امید ہے کہ عدالتیں انھیں صفائی کا مکمل موقع دیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں