خیبرپختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس سے راہ فرار

صوبائی اسمبلی کا اجلاس ایسے وقت میں منسوخ کیا گیا ہے جب اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی


احتشام بشیر May 21, 2018
خیبر پختونخوا حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے میں 7 روز باقی رہ گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر اسمبلی اجلاس سے راہ فرار اختیار کرلی اور منگل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت تیسری بار مسلسل اسمبلی اجلاس سے راہ فرار اختیار کررہی ہے ، صوبائی حکیومت پہلے ہی 3 مئی اور 14 مئی کو بلائے گئے اجلاس ملتوی کرچکی ہے جب کہ اب کل 22 مئی کو بھی ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

اسمبلی اجلاس ایسے وقت میں منسوخ کیا گیا ہے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اسپیکر کے خلاف پیپلزپارٹی کے ضیاء اللہ آفریدی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے جبکہ حکومت ڈپٹی اسپیکر کی خالی نشست پر الیکشن کی خواہشمند تھی، ذرائع کا کہنا ہے منگل کے اجلاس کی منسوخی کے بعد اب اجلاس کا ہونا مشکل ہے کیونکہ حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے میں 7 روز باقی رہ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں