لال مسجد آپریشن سے قبل امریکی ڈرون سے تصاویرلینے کا انکشاف

تحقیقاتی کمیشن نے حکومت سے اسلام مخالف پالیسیاں ختم کرنیکی بھی سفارش کی ،بی بی سی


INP/BBC April 22, 2013
تحقیقاتی کمیشن نے حکومت سے اسلام مخالف پالیسیاں ختم کرنیکی بھی سفارش کی ،بی بی سی. فوٹو: فائل

لال مسجدآپریشن کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ آپریشن سے قبل امریکی ڈرون طیارے نے مسجدکی تصویریں لیں ۔

آئی این پی کے مطابق کمیشن کی رپورٹ میںکہاگیاہے کہ اسلام آبادانتظامیہ نے فوج کوبلانے کیلیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔مسلح افوا ج کوآرٹیکل245کے تحت طلب کیاگیا۔سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ہلاکتوںسے بچنے کیلیے ہرممکن کوشش کی۔



ہتھیاروں کے کم سے کم استعمال کے نتیجے میں ہی فوج کوجانی نقصان بھی اٹھاناپڑا ۔ بی بی سی کے مطابق رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ حکومت اپنی اسلام مخالف پالیسیاں ختم کرے اورآبادی کے تناسب سے مدرسوںکی تعدادمیںاضافہ کیاجائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں