نگراں وزیراعظم اہم عہدوں پر افسران کو تبدیل کرنے میں کامیاب

سابق پرنسپل سیکریٹری سیرت اصغرکونگراں حکومت کے بعض احکامات پرعملدرآمدنہ کرنے کی پاداش میں ہٹایا گیا


سابق پرنسپل سیکریٹری سیرت اصغرکونگراں حکومت کے بعض احکامات پرعملدرآمدنہ کرنے کی پاداش میں ہٹایا گیا فوٹو : فائل

نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسونے بیورو کریسی پرآہستہ آہستہ گرفت مضبوط کرلی ہے اور باور کیا جاتا ہے کہ وہ کسی دبائوکے بغیر اب تک اہم عہدوں پرتعینات افسران کوتبدیل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

معلوم ہواہے کہ وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری سیرت اصغرکونگراں حکومت کے بعض احکامات پرعملدرآمدنہ کرنے کی پاداش میں ہٹایا گیا ہے ۔ کابینہ کے بعض ارکان نے بھی سیرت اصغرکے بارے میںوزیراعظم کوشکایات کی تھیں، جس کاوزیراعظم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیںتبدیل کیاہے۔ وزیراعظم نے اپنے نئے پرنسپل سیکریٹری خواجہ صدیق اکبرکاانتخاب کرتے وقت وزیرداخلہ ملک حبیب خان سے مشاورت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں