یمن میں اتحادی فوج کی بمباری 51 باغی جاں بحق

اتحادی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں کئی مقامات پر حوثی باغیوں کے اسلحے کے مراکز اورعسکری کیمپوں پرشدید بمباری کی۔


خبر ایجنسی May 22, 2018
اتحادی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں کئی مقامات پر حوثی باغیوں کے اسلحے کے مراکز اورعسکری کیمپوں پرشدید بمباری کی۔ فوٹو؛ فائل

عرب اتحاد نے یمنی دارالحکومت صنعا میں کئی مقامات پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کرتے ہوئے51 باغیوں کو جاں بحق کردیا۔

عرب اتحادی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں کئی مقامات پر حوثی باغیوں کے اسلحے کے مراکز اور ان کے عسکری کیمپوں پر شدید بمباری کی۔

صنعا کے جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں طیاروں کی جانب سے بمباری سے قبل شہری آبادی پر پمفلٹ گرائے گئے جن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ لڑائی کے علاقوں سے دور رہیں تاکہ انہیں کسی قسم کا جانی نقصان نہ پہنچے۔ 28 جنگجوؤں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں