خیبرپختونخوامیں نگران وزیراعلیٰ کیلئے ناموں پر اتفاق نہ ہوسکا

نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کی جانب سے چار اور حکومت کی جانب سے تین نام تجویز کیے گئے ہیں


احتشام بشیر May 22, 2018
امید ہے کہ 26 مئی تک ناموں پر اتفاق ہوجائے گا، اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ناموں پر اتفاق نہ ہوسکا حکومت نے 26 مئی تک وقت مانگ لیا۔

خیبرپختونخوا میں نگران حکومت کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے درمیان رابطہ ہوا ہے نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کی جانب سے چار اور حکومت کی جانب سے تین نام تجویز کیے گئے ہیں تاہم نگران وزیر اعلیٰ کے لیے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ناموں پر اتفاق نہ ہوسکا اور حکومت نے 26 مئی تک وقت مانگ لیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ پر خاموشی آج ٹوٹ جائے گی

اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ امید ہے کہ 26 مئی تک ناموں پر اتفاق ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت ہوئی ہے اور انہوں نے مذید مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں