یوکرین میں فٹبال میچ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آگیا 35 کلبز ملوث نکلے

فہرست میں چیمپئن ڈائنامو کیو اور شاکتر ڈونیسٹک کے نام شامل نہیں ہیں


AFP May 23, 2018
یوکرین میں فٹبال میچ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آگیا، 35 کلبز ملوث نکلے فوٹو: فائل

یوکرینی پولیس نے ملک کے 35 فٹبال کلبز پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کردیے جس کی وجہ سے یہ کلبز سالانہ ملین ڈالرز کمارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یوکرینی فٹبال ڈویژن کے دو تہائی کلبز اس سے جڑے ہوئے ہیں۔تاہم فہرست میں چیمپئن ڈائنامو کیو اور شاکتر ڈونیسٹک کے نام شامل نہیں ہیں، یوکرین کے وزیر داخلہ آرسین ایواکوف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کلب کے صدور، سابق اور موجودہ پلیئرز، ریفریز، ٹرینرز اور کمرشل آرگنائزیشن اس میں ملوث ہیں، مجموعی طور پر ہمارے پاس 320 افراد کے 57 پروف کیسز میں ملوث ہونے کی دستاویزات ہیں، ایواکوف نے مزید لکھا کہ اس سے مذکورہ کلب 4.2 ملین یوروز سالانہ جمع کیے جاتے ہیں، یہ رقم یوکرینی میچز پر ایشیا میں لگائی جانے والی شرطوں سے حاصل کی جاتی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے ڈپٹی پولیس چیف ایگور کوپیرینٹس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں آئی ہیں، انھوں نے مزید بتایا کہ ریفریز اور پلیئرز کو 1100 سے 3700 ڈالر زکے درمیان رقم رشوت کے طور پر دی جاتی رہی ہے، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آفیشلز نے اس حوالے سے ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی باتیں عوام میں لے آئے، واضح رہے کہ یوکرین میں ہفتے کو رئیل میڈرڈ اور لیورپول کے درمیان یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فائنل بھی شیڈول ہے۔دوسری جانب یوکرینی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ آندرے پیولیکو نے کہا کہ یوکرینی فٹبال میں آج تاریخی دن ہے، یہ یوکرینی فٹبال کو صاف کرنے کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں