پی ٹی آئی شمولیتی پالیسی تبدیل عمران خان سے ملاقات پر پابندی

شمولیت کے خواہشمند افراد کو پہلے پارٹی کی اسکیننگ کمیٹی سے منظوری لیناہوگی۔


ظفر علی سپرا May 24, 2018
شمولیت کے خواہشمندافرادکوپہلے پارٹی کی اسکیننگ کمیٹی سے منظوری لیناہوگی۔ فوٹو: فائل

پی ٹی آئی نے شمولیتی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین سے براہ راست ملاقات پر پابندی عائد کردی ہے۔

ملک بھر کے سیاستدانوں کی جانب سے پارٹیاں تبدیل کرنے اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کاسلسلہ تیزہونے کے پیش نظر پی ٹی آئی نے شمولیتی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین سے براہ راست ملاقات پر پابندی عائد کردی ہے۔

نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کیلیے باقاعدہ اسکیننگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو پارٹی میں شمولیت سے قبل شامل ہونے والے سیاستدانوں کے بارے میں جائزہ لے گی۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پارٹی کی مقبولیت نے پارٹی چیئرمین عمران خان کیلیے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں