خیبرپختونخوامیں شدید گرمی ہیٹ اسٹروک کا خدشہ

ضلعی انتظامیہ کو عوام میں ہیٹ اسٹروک اور اس سے بچاؤ کے لئے خصوصی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت


احتشام بشیر May 25, 2018
ضلعی انتظامیہ کو عوام میں ہیٹ اسٹروک اور اس سے بچاؤ کے لئے خصوصی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوامیں کے مختلف اضلاع میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کردیا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں خصوصاً خیبر پختونخوا میں شدید گرمی او لو کے پیش نظر پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان سمیت متعدد اضلاع میں ہیٹ اسٹروک کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو عوام میں ہیٹ اسٹروک اور اس سے بچاؤ کے لئے خصوصی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ پشاور سمیت کوہاٹ، مردان، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں ڈویژنل کنٹرول رومز اور مرکزی کنٹرول روم کو فعال رکھنے اور فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گرمی کی موجودہ لہر پورے ملک میں جاری ہے تاہم کراچی سمیت اندرون سندھ میں شدید گرمی نے لوگوں کا جینا محال کیاہواہے جب کہ شدیدگرمی کی حالیہ لہر اب خیبرپختونخوا تک جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔