کراچی کے ایک گھر میں آتشزدگی سے 7 افراد جاں بحق

گھر میں آگ ایک خاتون نے لگائی جن کا دماغی توازن درست نہیں ہے، پولیس


ویب ڈیسک May 28, 2018
گھر میں آگ ایک خاتون نے لگائی جن کا دماغی توازن درست نہیں ہے، پولیس۔ فوٹو:فائل

بلدیہ ٹاؤن ملنگ گوٹھ کے ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے ملنگ گوٹھ کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔


پولیس کے مطابق گھر میں آگ ایک خاتون نے لگائی جن کا دماغی توازن درست نہیں ہے، خاتون نے گھر میں جیسے ہی آگ لگائی تو اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود تمام افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں