عاصمہ حامد پنجاب کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل تعینات

عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری


محمد ہارون May 29, 2018
شکیل الرحمان نے گزشتہ ہفتے ذاتی وجوہات پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا فوٹو: فائل

عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا اور وہ یہ اہم ذمہ داریاں سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری کے بعد آج سیکرٹری قانون نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ عاصمہ حامد ملکی تاریخ کی پہلی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیاہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعلی پنجاب کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے وزارتِ اعلٰی چھوڑنے سے چند گھنٹے قبل اہم ترین تعیناتی قابل تشویش ہے، عاصمہ حامد کے والد شاہد حامد اور چچا زاہد حامد شریف خاندان کے وفادار ہیں، بادی النظر میں عاصمہ حامد کو شریف خاندان سے وفاداری نبھانے کے عوض تعینات کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان نے گزشتہ ہفتے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا تھا۔ جس کے بعد یہ اہم ترین عہدہ خالی ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں