امریکا میں خوشگوار زندگی گزاررہی ہوں ریما

بے شمار ای میل اور پیغامات ملتے رہے ہیں، اچھا جیون ساتھی ملا


Pervaiz Mazhar April 24, 2013
ریما نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے ایک اچھا جیون ساتھی ملاجو محبت کرنے والا اور ساتھ نبھانے والا شخص ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی ممتاز ادکارہ ریما گزشتہ دنوں امریکا سے پاکستان پہنچیں۔

انھوں نے چند روز کراچی میں قیام کیا وہ گزشتہ روز کراچی سے لاہور روانہ ہوگئیں، کراچی میں قیام کے دوران ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں امریکا میں بہت خوش خرم زندگی گزار رہی ہوں زندگی کا بھر پور لطف اٹھانے کا موقع ملا ہے، میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے ایک اچھا جیون ساتھی ملاجو محبت کرنے والا اور ساتھ نبھانے والا شخص ہے۔



انھوں نے کہا میں ابھی چند روز پاکستان میں قیام کروں گی ،انھوں نے نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری کے بارے میں کہا کہ میں نے جس طرح شادی کو خفیہ نہیں رکھا اسی طرح نئے مہمان کی آمد کو بھی نہیں چھپائوں گی،انھوں نے پاکستانی پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد بھی انھیں بے شمار ای میل اور پیغامات ملتے رہے ہیں میری کوشش ہوگی کہ میں اپنی فنی زندگی کے حوالے کسی اچھے اور معیاری پروگرام میں نظر آتی رہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں