فی کس آمدن 5 سال میں 33 فیصد بڑھ کر 1800 ڈالر تک پہنچ گئی

ن لیگی دورحکومت میں معاشی نموکی شرح3.7فیصدسے بڑھ کر5.8فیصد، مہنگائی 7 فیصد سے گھٹ کر3.8فیصد رہ گئی


Khususi Reporter June 01, 2018
ترقیاتی اخراجات،خدمات،صنعتی وزرعی ترقی میں اضافہ،دہشتگردی کم ہوئی،وزارت پلاننگ،کارکردگی رپورٹ2013-18جاری۔ فوٹو : اے ایف پی

موجودہ دورحکومت کے 5سال میں فی کس آمدن میں گزشتہ 5 سال کے دوران 33فیصد اضافہ ہوا۔

موجودہ دورحکومت کے 5سال میں جی ڈی پی مالی سال 2013میں 3.7فیصد کے مقابلے میں 5.8فیصد تک کی بلند ترین شرح پر پہنچ آئی ، افراط زر کی شرخ 2013 میں 7 فیصد سے کم ہوتے ہوئے 3.8فیصد، ترقیاتی اخراجات 2013 میں 777 ارب روپے سے بڑھتے ہوئے 2017میں 1694ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ فی کس آمدن میں گزشتہ 5 سال کے دوران 33فیصد اضافہ ہوا۔

آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گر دی کے واقعات میں کمی ہوئی اور 2011میں 650سے زائد سے دہشت گردی کے واقعات 2018 میں کم ہو کر23 رہ گئے۔

وفاقی وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے 2013سے 2018تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مالی سال 2013کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی 3.7فیصد تھی جو 2018 تک بڑھ کر 5.8فیصد تک پہنچ گئی، زرعی ترقی کی شرح 2013میں 2.68سے بڑھ کر 2018میں 3.8 فیصدہوگئی ، صنعتی ترقی کی رفتار2013میں 4.5فیصد سے بڑھ کر 2018 میں 5.8فیصد ہو گئی۔

اسی طرح خدمات کے شعبے نے 2018 میں 6.4فیصد کی رفتگار سے ترقی کی جبکہ 2013میں یہ شرح5.1فیصدتھی، افراط زر کی شرح میں بھی کمی آئی اور انفلیشن ریٹ 2013میں 7فیصد کے مقابل 2014میں 8.6فیصد، 2015میں 4.5 فیصد،2016 میں 2.9 فیصد، 2017میں 4.2فیصد اور 2018میں جولائی سے مارچ تک 3.8فیصد رہا، ترقیاتی اخراجات 2013میں 777ارب روپے سے بڑھتے ہوئے 2017میں 1694ارب روپے تک پہنچ گئے۔

گزشتہ 5سال کے دوران فی کس آمدن 33 فیصد اضافے کے ساتھ 1800ڈالر پر رہی، اسی طرح دہشت گردی کے واقعات میں بھی کمی ہوئی اور 2011 میں 650 سے زائد دہشت گردی کے واقعات ہوئے تھے جبکہ 2018 میں صرف 23 واقعات ہوئے، اسی طرح عالمی سطح پر دہشت گردی میں 40سے 50فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ پاکستان میں 40سے 50فیصد تک کمی ہوئی جبکہ سیاحت کی سرگرمیوںمیں 90 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں