اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

فی کلو قیمت7روپے بڑھ کر122، گھریلوسلنڈر78روپے مہنگاہوکر1443روپے کاہوگیا


Commerce Reporter June 02, 2018
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزکااحتجاج،فیصلہ واپس،20ہزارروپے فی ٹن لیوی ختم کرنے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گیا۔

ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمت میں58ڈالر کا اضافہ ہوا، سی پی 502 ڈالر سے بڑھ کر 560ڈالر فی ٹن ہو گئی جس سے فی کلو قیمت7روپے، گھریلوسلنڈر78روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 320 روپے اضافہ ہوا اور گھریلو سلنڈر 1365سے بڑھ کر1443روپے اور فی کلو قیمت 122روپے کل ہوگئی، عوام پر ہونے والے اس ظلم کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے ماننے سے انکار کردیا ہے۔

وزارت پٹرولیم ایل پی جی پالیسی 2016کے مطابق صارفین کے لیے گھریلو سلنڈرکی قیمت 895روپے یقینی بنائے، ایل پی جی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، حکومت نے ایل این جی کو پروموٹ کرنے کے لیے ایل پی جی انڈسٹری کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، ٹیکسوں میںجو چھوٹ ایل این جی کو دی گئی ہے وہ ایل پی جی کو بھی دی جائے، ایل پی جی انڈسٹری کے ساتھ سوتیلا سلوک بند کیا جائے، بجٹ 2018-2019میں لگائی گئی 20 ہزار میٹرک ٹن لیوی فوری واپس لی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں