غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی میں کمی

اپریل میں 10.4 فیصد کی سال بہ سال کمی سے 17کروڑ 27 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک بھیجا گیا،اسٹیٹ بینک


رواں مالی سال کے پہلے10ماہ میں منافع کی منتقلی16.6فیصدبڑھی،1ارب77کروڑ30 لاکھ ڈالرباہر گئے،ڈیٹاجاری۔ فوٹو: فائل

ملک میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کا حجم رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران بڑھ کر 1ارب 77کروڑ 30لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1ارب 52کروڑ 14 لاکھ ڈالرتھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کا حجم 2.237 ارب ڈالر رہا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کی شرح میں 16.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات اور ڈیوڈنڈز وغیرہ کی بیرون ملک منتقلی کا حجم 2ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری سے 17کروڑ 27 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک بھیجا گیا جو اپریل 2017 میں 19 کروڑ27لاکھ ڈالر سے 2 کروڑ ڈالر کم ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں