نگراں کابینہ کیلیے7 نام فائنل

سینیٹرعبدالرزاق آفریدی کو نگراں وزیرداخلہ لگایا جائے گا، ذرائع


نوید معراج June 04, 2018
سینیٹرعبدالرزاق آفریدی کو نگراں وزیرداخلہ لگایا جائے گا، ذرائع۔فوٹو:فائل

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگران کابینہ کیلیے7 ناموں کو فائنل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی جانب سے نگراں کابینہ کے لیے فائنل کیے گئے ناموں میں سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی، سابق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، سعدیہ خان ،سردارتنویر الیاس، بیرسٹر تیمور ملک، سینیٹر عبدالرزاق آفریدی اوربیلا رضا جمیل شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے سینیٹرعبدالرزاق آفریدی کو نگراں وزیرداخلہ لگایا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں