ریلوے میں نمایاں بہتری ہدف سے 25 فیصد زائد ریونیو کمایا

فریٹ ٹرینوں کی تعداد12ہوگئی،5نئی ٹرینیں شروع،1554ایکٹر زمین واگزارکرائی گئی


ثاقب بشیر June 05, 2018
فریٹ ٹرینوں کی تعداد12ہوگئی،5نئی ٹرینیں شروع،1554ایکٹر زمین واگزارکرائی گئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلویز نے گزشتہ5 سال کے دوران ہدف سے 25فیصد زائد ریونیو کمایا۔

پاکستان ریلویز نے گزشتہ5 سال کے دوران ہدف سے 25فیصد زائد ریونیو کمایا جو اس سے پہلے پیپلزپارٹی کے5سالہ دور حکومت میں ہدف سے 30 فیصد کم کمایا گیا تھا،ریلوے کے خسارے میں ان5 برس کے دوران اضافہ ہوا۔

2013 کے دوران خسارہ 30 ارب سے زائد تھاجو2018 میں35 ارب تک پہنچ گیا جس کی وجوہات میں ریلوے ذرائع نے بتایاکہ پینشن کے بقایاجات کی مد میں رقم کی واپسی سے خسارہ بڑھا،2013 میں پینشن کی مدمیں سالانہ33 ارب سے زائددیئے جارہے تھے جو2018 میں 56 ارب سے زائد ہوگئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں