پاک برازیل اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کیلیے بزنس فورم قائم

بزنس فورم کے ذریعے محصولاتی و غیر محصولاتی رکاوٹیں ختم کرکے تجارت بڑھائی جائے گی۔


Waqai Nigar Khusoosi June 05, 2018
بزنس فورم کے ذریعے محصولاتی و غیر محصولاتی رکاوٹیں ختم کرکے تجارت بڑھائی جائے گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور برازیل کے مابین دوطرفہ تجارت میں اضافے کے لیے پاکستان برازیل بزنس فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

پاکستان برازیل بزنس فورم کے قیام کا اعلان پاکستان میں برازیل کے سفیر کلاوجو لنزاور ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے ایک تقریب کے دوران کیا جس میں ملک بھر سے کاروباری برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس فورم کا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہو گا جبکہ اس کی شاخیں ملک بھر اور برازیل میں ہوںگی۔

اس موقع پر کلاوجو لنز نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے مابین تجارت کو اسکے حقیقی پوٹینشل تک پہنچانا چاہتے جس کے لیے درآمد و برآمدکنندگان کے مسائل حل کرنا ہوں گے تاکہ روزگار، کاروبار اور محاصل میں اضافہ ہو۔

بزنس فورم کے ممبرز میں مظہر علی ناصر، کریم عزیز ملک، عاطف اکرام شیخ، ملک زبیر، عامر عطاء باجوہ، عدیل روف، احمد عزیز بلور، عامر فاروق، آمنہ منور اعوان، عزرا جمشید، حسن منشاء، حزیفہ صدیقی، افتخار خان، عرفان الحق قریشی، مہتاب خان، منیب صدیقی، عمر جعفر، ریاض ارشد، رمولا نویس، سمرا اختر اور تنویر افسر ملک شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں