ٹکٹنگ فرم کے خلاف فیفا نے سوئس عدالت سے رجوع کرلیا

فٹبال ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں چلی نے سربیا کو1-0 سے شکست دے دی


AFP June 06, 2018
فٹبال ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں چلی نے سربیا کو1-0 سے شکست دے دی

ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت کی سیکنڈری فرم ' ویاگوگو' کیخلاف فیفا نے کرمنل شکایت درج کرا دی۔

فٹبال کی ورلڈ گورننگ باڈی اور ٹکٹ فروخت کرنے والی ویب سائٹس کے درمیان منافع کی تقسیم پر جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، فیفا نے بیان میں کہاکہ شائقین کا تحفظ اور غیرتصدیق شدہ ٹکٹوں کی ریلیز روکنے کی کوششوں کے طور پر فیفا نے 'ویاگوگو'کیخلاف 4 جون کو کرمنل کمپلینٹ پبلک پراسیکیوٹرز آفس میں جمع کرادی ہے، گذشتہ کئی ماہ میں ہمیں انفرادی طور پر مذکورہ کمپنی کیخلاف کئی شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب ٹکٹنگ کمپنی نے فوری طور پر کوئی ردعمل دینے سے گریز کیا ہے، فیفا نے یہ بھی واضح کہا کہ ان کی قانونی جنگ کو یوئیفا سمیت دیگر اسپورٹس باڈیز بھی جوائن کریں گی، ماضی میں یوئیفا بھی مذکورہ فرم کو عدالت لے جا چکی ہے۔

روس کے تاریخی شہروں میں فٹبال کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

روس کے تاریخی شہروں میں بھی فٹبال کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا، ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ کے وسط میں موجود علاقہ ویلیکی نوگوروڈ بھی ہزاروں برس پرانی تاریخ کا حامل اور مختلف مسائل میں بھی الجھا ہوا ہے، اس کے باوجود ورلڈ کپ کا بخار یہاں پر بھی پہنچ چکا برفانی علاقہ ہونے کے باوجود نوجوان فٹبال کے کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

وارم اپ میچ: چلی نے سربیا کو زیرکرلیا، مراکش کا سلواکیہ پر غلبہ

فٹبال ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں چلی نے سربیا کو1-0 سے شکست دیدی، آسٹریا کے شہر گراز میں مقابلے کا فیصلہ کن گول ماریپین نے کھیل کے 87ویں منٹ میں بنایا، جنیوا میں مراکش نے سلواکیہ پر 2-1 سے غلبہ حاصل کرلیا، فاتح ٹیم کیلیے ایل کابی اور بلہناڈا نے گیند کو جال کے سپرد کیا، سلواکین ٹیم کا واحد گل گریگس کے نام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں