مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مسرت شاہین

کسی صورت حوصلہ نہیں ہاروں گی،نگراں حکومت شایدمیری بریکنگ نیوزکی منتظرہے.


Umair Ali Anjum April 27, 2013
ہرحال میں مخالفین کاالیکشن میں مقابلہ کرونگی تاکہ عوام کومشکلات سے نکالاجاسکے ،گفتگو. فوٹو: فائل

سینئراداکارہ اور تحریک مساوات کی سربراہ مسرت شاہین نے کہاہے کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں مگرکسی صورت بھی حوصلہ نہیں ہارونگی۔

جمعے کوایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نگراں حکومت شایدمیری بریکنگ نیوز کے منتظرہے، میں نے اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے وزرات داخلہ کوآگاہ کیاتھا مگرمجھے بے یارو مددگار چھوڑا ہوا ہے۔



مجھے میری پارٹی کی جانب سے یہ کہاجارہاہے کہ میں الیکشن لڑنے کا ارادہ ملتوی کردوں ۔مسرت شاہین نے کہا کہ اگرمجھ پرحملہ ہوا بھی تومیں ڈرنے والوں میں سے نہیں ہوں ثابت قدم رہونگی اورہرحال میں اپنے مخالفین کاالیکشن میںمقابلہ کرونگی تاکہ پاکستانی عوام کومشکلات سے نکالا جاسکے ۔گزشتہ 5 برسوں میں پاکستان کونیم جان کردیاہے ایسا لگتاہے کہ جیسے ملک میں قانون نام کی کوئی چیزموجودنہیں ہے انھوں نے کہاکہ میرے ساتھ باعزم نوجوان ہیں اورملک میں تبدیلی کے خواہاں ہیں میں نوجوانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے شانہ بشانہ چلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں