نام ای سی ایل میں تھا ن لیگ حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی پرویز مشرف

باہر بھجوانا وزارت داخلہ کا کام ہے اور اس کے پیچھے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف تھے، سابق صدر


خبر ایجنسی June 10, 2018
باہر بھجوانا وزارت داخلہ کا کام ہے اور اس کے پیچھے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف تھے، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ن لیگ حکومت نے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جب کہ میرا نام تو ای سی ایل پر تھا۔

ایک انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ میرا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے میں اس اقدام کو چیلنج کروں گا ،میں پاکستانی ہوں یہ میرا حق ہے سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دی ہے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف مجھ سے خوفزدہ ہے اس کے میں اعصاب پر سوار ہوں کرنل (ر) انعام رحیم کی طرف سے ان کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے بارے میں نیب میں جمع کرائے گئے ثبوتوں کے بارے میں پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ کرنل ایسی باتیں کر رہا ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں