تربیت کے لیے دروازے کھلے ہیں چینی اسنوکر آفیشل

کراچی میں سیر وتفریح کی خواہش ہے مگر منتظمین نے ہوٹل تک محدود کر دیا


کراچی میں سیر وتفریح کی خواہش ہے مگر منتظمین نے ہوٹل تک محدود کر دیا. فوٹو: رائٹرز

دہشت گردی چین اور پاکستان کی دیرینہ دوستی اور تعلقات میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، پاکستان میںکوئی خوف و خطرہ نہیں۔

یہاں آکر بہت خوشی محسوس کرہے ہیں، کرکٹ میں معاونت پر شکر گزار ہیں، اسنوکر سمیت دیگر کھیلوں کی تربیت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، ان خیالات کا اظہار 29 ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے آنے والے چینی بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے سیکریٹری وانگ فیوا نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ، ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے اپنے گھر میں ہوں، پاکستانی کلچر دیکھنے اور کراچی میں سیر وتفریح کی خواہش ہے مگر منتظمین نے ہوٹل تک محدود کر دیا،انھوں نے کہا کہ چین میں کھیلوں میں تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔



عالمی اسنوکر میں برطانیہ کے بعد چین کے کھلاڑی چھائے ہوئے ہیں،دنیا کے 10 میں سے 5 بڑے اسنوکر ایونٹس چین میں منعقد ہوتے ہیں، وانگ فیوا نے کہا کہ چین کے شہر بیجنگ کی اسنوکر اکیڈمی میں پاکستان کے کھلاڑیوں اور طالب علموں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد کی زیر نگرانی سابق ٹیسٹ بولر راشد خان کی چینی کرکٹرز کو تربیت قابل تحسین ہے، انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کھیلوںکے وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں