کوکیز چاکلیٹ ڈیزرٹ

چاکلیٹ چپس بھی چھڑک دیں اس کو ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔


Munira Adil June 16, 2018
چاکلیٹ چپس بھی چھڑک دیں اس کو ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ فوٹو : فائل

اجزاء:

سادے میٹھے بسکٹ... ایک بڑا، کریم... ایک کپ، کنڈینسڈ ملک... آدھا کپ یا حسب ذائقہ، مکھن... چار کھانے کے چمچا ، کافی... ایک کھانے کا چمچا، اخروٹ... سجاوٹ کے لیے، بادام... سجاوٹ کے لیے، کاجو... سجاوٹ کے لیے، چاکلیٹ چپس...سجاوٹ کے لیے

ترکیب:

مکھن کو فریج سے نکال کر باہر رکھ دیں جب نرم ہوجائے تو اس میں کریم کنڈینسڈ ملک، کافی، کوکو پائوڈر سب کو اچھی طرح ملالیں اب کھلے منہ کے چوڑی ڈش لیں۔ ایک ایک بسکٹ کو اس آمیزے میں ڈبوکر ڈش میں سجاتے جائیں کچھ بسکٹ ٹکڑے کرکے اس آمیزے میں بھی ملادیں اب یہ آمیزہ ڈش میں رکھے بسکٹوں کے اوپر پھیلادیں۔ اخروٹ اور بادام موٹے ٹکروں میں کاٹ لیں اب اخرورٹ اور بادام موٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اب اخروٹ، بادام کا جو اوپر سے سجادیں چاکلیٹ چپس بھی چھڑک دیں اس کو ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں