آلمنڈ اسکوائر

چاندی کے ورق سجادیں جم جائے تو نوش فرمائیں۔


Munira Adil June 16, 2018
چاندی کے ورق سجادیں جم جائے تو نوش فرمائیں۔ فوٹو: فائل

اجزا:

بادام... سوگرام، چینی... 75 گرام، مکھن... حسب ضرورت، بادام... سجانے کے لیے، چاندی کے ورق... سجاوٹ کے لیے
ترکیب:

بادام کو چند گھنٹوں کے لیے بگھودیں، چینی پیس لیں پھر بادام کا چھلکا اتارلیں اس بادام میں چینی ملاکر پیس لیں جب یہ ایک چیسٹ کی شکل میں آجائے اور اس میں کوئی گھی نہ رہے تو کسی نان اسٹک پین میں دھیمی آنچ اس کو پکائیں۔ چمچ چلاتی رہیں، گاڑھا ہوکر برتن کے کنارے چھوڑدے گا تو کسی بھی طشتری میں مکھن لگاکر چکنا کرلیں اس میں یہ آمیزہ ڈال کر اس کو کسی چمچ یا چھری کی مدد سے برابر کرلیں ۔ اس پر بادام سجادیں، اس کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ چاندی کے ورق سجادیں جم جائے تو نوش فرمائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں