پاکستان سے 7 ہزار سے زائد افغان مہاجرین واپس جاچکے عید بعد تیزی متوقع

یہ افرادپشاور اور کوئٹہ کیمپ سے واپس گئے، کل تعداد 27 لاکھ سے زائد ہے۔


ثاقب بشیر June 16, 2018
یہ افرادپشاور اور کوئٹہ کیمپ سے واپس گئے، کل تعداد 27 لاکھ سے زائد ہے۔ فوٹو: فائل

ملک بھر سے 7 ہزارسے زائد افغان مہاجرین کی واپسی اپنے ملک ہوچکی ہے جب کہ واپسی کے آپریشن میں رمضان المبارک اورعید کے بعد تیزی آنے کا امکان ہے۔

مہاجرین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر ) کے حکام کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل میں رمضان المبارک اور موسم کی تبدیلی کے بعد تیزی آئے گی، گزشتہ سال بھی ان دنوں میں مہاجرین کی واپسی کا عمل اسی رفتار سے جاری تھا یواین ایچ سی آر واپس افغانستان لوٹنے والے مہاجرین کو دو سال ڈالر فی فرد کے لحاظ سے دے رہا ہے۔

افغان کمشنریٹ ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے شروع ہونے والے واپسی کے عمل میں تیزی آئے گی کیونکہ پانچ ماہ کے بعد یہ عمل شروع ہوا تھا اوراس کی آگاہی ہوتے ہوتے تھوڑا وقت لگتا ہے اس لیے اب اس میں تیزی آئے گی۔ واپسی کا عمل چاروں صوبوں، فاٹا اورگلگت بلتستان سے جاری ہے جو اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے مخصوص کیمپس کے ذریعے واپس جاتے ہیں۔

ملک بھر میں تین درجہ بندیوں میں افغان مہاجرین موجود ہیں پہلی درجہ بندی میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد تقریبا14 لاکھ دوسری درجہ بندی میں افغان سیٹیزنز کارڈ کے لیے رجسٹریشن کروانے والے افغان مہاجرین کی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار سے زائدجبکہ تیسری درجہ بندی میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ابھی بھی 4 لاکھ ایسے افغان باشندے ملک میں موجود ہیں جنھوں نے رجسٹریشن نہیں کروائی ۔یوں ملک میں کل افغان مہاجرین کی تعداد 27 لاکھ سے زائد ہے جنھوں نے اپنے ملک واپس جانا ہے۔

یاد رہے وفاقی کابینہ نے مہاجرین کی واپسی کی تاریخ میں رواں ماہ(31جون) تک توسیع دے رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں