پاکستان کامستقبل انتہائی خوف ناک نظر آرہا ہےڈاکٹر قدیر

کراچی کے حالات کی ذمے دارحکمراں پارٹیاں ہیں، جماعت اسلامی سے کوئی تعلق نہیں


Umair Ali Anjum April 29, 2013
نوازشریف ایٹم بم کے خالق ہیںتوجلسوں میںکیوں نہیں کہتے، ایکسپریس سے بات چیت۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ایٹم بم کے خالق ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال کودیکھتے ہوئے مجھے پاکستان کامستقبل انتہائی خوف ناک دکھائی دیتاہے ماضی میںجتنی بھی مسلمانوں کی ریاستیں ٹوٹی ہیں وہ بدنظمی کی وجہ سے ٹوٹی ہیں۔

آج ہمارے ہاں بھی بدنظمی اورلاقانونیت کی انتہاہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی کردارکشی میں مصروف ہیں کوئی بھی لیڈرعوام کویہ تسلی دینے کوتیارنہیں ہے کہ بے روزگاری،دہشت گردی،بھتہ خوری کاخاتمہ کرینگے۔انھوں نے کہا کہ جوپارٹیاں یہ کہتی ہیں کہ الیکشن صرف پنجاب تک محدودہیں اوریہ الیکشن ملتوی ہوجائیں گے توغلط سوچ رہے ہیں الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہونگے اورپورے پاکستان میں ہونگے۔



ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کاکہنا تھا کہ کراچی کے حالات کی ذمے داربرسراقتداررہنے والی پارٹیاں ہیں۔ جولوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ حالات خراب ہیں اورہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جارہی۔ میں ان سے سوال کرتاہوںکہ انھوں نے اپنے دوراقتدارمیںحالات کو درست کیوں نہیں کیا؟ انھوں نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی اوردیگرسیاسی پارٹیاں اپنے پوسٹرزمیں میری تصاویراستعمال کررہی ہیں جبکہ میراان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نوازشریف کہتے ہیں کہ ایٹم بم کے خالق وہ ہیں تواپنے جلسوں میں اس بات کاتذکرہ کیوں نہیں کرتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں