بہادرآباد کا پی آئی بی کے اہم رہنماؤں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

پی آئی بی گر وپ کے اہم رہنماؤں نے فاروق ستار کیساتھ کام نہ کرنے کے اشارے دے دیے۔


نعیم خانزادہ June 19, 2018
ٹکٹو ں کی تقسیم پرکو ئی اختلا ف نہیں جوفیصلہ ہوگا ملک قوم اور پا رٹی کے مفاد میں ہوگا، ترجمان بہادرآباد۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کی جانب سے پی آئی بی گروپ کے اہم رہنماؤں کوٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق سینیٹ کے بعد عام انتخابا ت میں بھی ایم کیوایم پا کستان میں اختلا فات پیدا ہو نے کے امکان ہے جبکہ چاند رات کو دونو ں گر وپ نے ایک ہو نے کا دعویٰ کیا تھااورفا روق ستار اور خالد مقبول صدیقی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی اورایک ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن پی آئی بی گروپ کے لیبر ڈویژ ن کے انچارج کا شف انجینئر نے فو ری طو ر پر وڈیو پیغام جا ری کر دیا جس میں واضح طور پراعلا ن کیا گیا کہ اگرفا روق ستار بہادر آباد گر وپ کے ساتھ الیکشن لڑتے ہیں تو پھر ہم فاروق ستار کا ساتھ نہیں دیں گے۔

پی آئی بی گر وپ کے سینئر رہنما اور ڈپٹی کنوینر شاہد پا شا نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بہادرآباد گروپ اپنے من پسند افراد کوٹکٹ جا ری کر رہا ہے اور یہ لو گ فا روق ستار کواستعمال کرنے کے لیے اپنے ساتھ ملا رہے ہیں انھو ں نے کہ فا روق ستار بھی چند ٹکٹو ں کے لیے بہادر آباد گر وپ کے ساتھ مل ر ہے ہیں اگر وہ ملے تو ہم ان کا ساتھ نہیں دینگے۔

شاہد پاشا نے کہا کہ فاروق ستار نے جب سے اعلان کیا کہ وہ بہادر آباد گر وپ کے ساتھ الیکشن لڑینگے حیدرآباد ، میر پور خاص سمیت دیگر سند ھ کے شہر ی علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان نے شد ید تحفظات کا اظہار کیا ہے، انھو ں نے کہا کہ اگر فاروق ستار بہادر آباد کے ساتھ الیکشن لڑیں گے تو وہ ان کا ساتھ نہیں دینگے ذرا ئع پی آ ئی بی گر وپ کے مطابق اے پی ایم ایس او کے بھی کچھ کارکنان نے بہادر آباد کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے پر تحفطات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ بہادر آباد گر وپ میں موجود اعلیٰ قیادت نے بھی پی آ ئی بی گر وپ کے اہم رہنماؤں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرا ئع نے بتا یا کہ سینیٹ میں متنا زع بننے والی شخصیت کوکسی بھی صورت ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آ ئی بی گر وپ کے لوگ جب تک بہادرآباد نہیں آ تے اس وقت تک ٹکٹ کسی صورت بھی نہیں دیا جا ئے گا، ذرا ئع نے بتا یا کہ بہادرآباد گر وپ کے ٹکٹو ں کے حوالے اپنے امیدوار فا ئنل کر چکی ہے لیکن فا روق ستار کی آمد کے بعد صورتحال تبد یل ہوئی فا روق ستار نے بھی اپنے امیدوارو ں کی فہرست بہادر آبا دکو دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ پی آئی بی گر وپ کے فا روق ستار سمیت چند افرادکو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے، ذرائع نے بتا یا کہ 5 فر وری سے جن رہنما ؤں کے اشتعال انگیز بیانا ت تھے ان کو کسی بھی صورت ٹکٹ نہیں دیا جا ئے گا۔

دونوں گر وپ کے ملنے کے باجود ٹکٹ کی تقسیم پراختلافات اب تک برقرارہیں فا روق ستار کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیا دہ اپنے لو گوں کو ٹکٹ دلا سکیں لیکن بہادر آباد گر وپ نے الیکشن کی حکمت عملی بہت پہلے ہی مرتب کرلی ہے تاہم ذرا ئع نے بتایا کہ 27 جون سے ایک بارپھراختلا فات ہوسکتے ہیں جن رہنماؤں کو ٹکٹ نہیں ملیں گے وہ فاروق ستار سے علیحدگی کا اعلا ن کر سکتے ہیں۔

ذرا ئع نے بتایا کہ فا روق ستار اپنے حلقہ احبا ب اور پی آ ئی بی گر وپ کے رہنما ؤں کو سمجھا نے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن ان کو شد ید مزاحمت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ چاند رات کو بھی فا روق ستار کو بہادر آباد جا نے میں شد ید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا تھا۔

ادھر فا روق ستار نے بھی ایم کیوایم کی زیا دہ مستحکم نشست کے ٹکٹ کا مطا لبہ کیا ہے جبکہ علی رضا عابد ی، عبد الوسیم ، شیخ صلا ح الدین ، نگہت شکیل ، سمیت دیگر رہنما ؤں کے ٹکٹ کیلیے فا روق ستار نے درخو است کی ہے لیکن بہادر آباد گر وپ کی جانب سے تاحال کو ئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ذرائع نے بتا یا کہ آنے والے چند دنوں میں ایم کیوایم کے اہم رہنما پا رٹی سے اختلا فات کی وجہ سے علیحدہ ہو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی ، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی ، عامر خان سمیت تمام رہنما سر جوڑکر بیٹھے ہیں ٹکٹو ں کی تقسیم پر کو ئی اختلا ف نہیں جو بھی فیصلہ ہو گا وہ ملک قوم اور پا رٹی کے مفاد میں ہو گا پی آ ئی بی گر وپ کے رہنما علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے ٹکٹو ں کی تقسیم کے حوالے سے ابھی تک کو ئی میٹنگ نہیں ہو ئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں