مہنگائی کا جن بے قابو مرغی380 گائے کا گوشت 600 روپے کلو فروخت

سبزی اور پھل فروشوں کی بھی چاندی رہی،انہوں نے بھی مرکزی منڈی سے سپلائی نہ آنے کی آڑمیں 50سے 120 روپے تک زائد وصول کیے۔


Business Desk June 19, 2018
سبزی اور پھل فروشوں کی بھی چاندی رہی،انہوں نے بھی مرکزی منڈی سے سپلائی نہ آنے کی آڑمیں 50سے 120 روپے تک زائد وصول کیے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مہنگائی کا جن بے قابو رہا، برائلر گوشت 360 سے 380 روپے فی کلو تک فروخت ہوا جبکہ گائے کا گوشت ہڈی والا 400 سے440 اور بغیر ہڈی540 سے 600 روپے کلو میں فروخت ہوتا رہا۔

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران پرائس کنٹرول کرنے والے ادارے کی جانب سے فرائض سر انجام نہ دینے کی وجہ سے مہنگائی عروج پر رہی اور دکانداروں نے عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکہ ڈالا۔ برائلر گوشت، پھل اور سبزیاںفروخت کرنے والے دکانداروں نے عید الفطر پر سپلائی نہ آنے کو جواز بناتے ہوئے سرکاری نرخوں سے کئی گنا زائد پر فروخت کی۔

عیدالفطر کے دوران برائلر گوشت 360 سے 380 روپے فی کلو تک فروخت ہوا جبکہ گائے کا گوشت ہڈی والا 400 سے440 اوربغیر ہڈی540سے 600 روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا جبکہ کئی مقامات پر اس کی قلت بھی دیکھی گئی۔

اسی طرح سبزی اور پھل فروشوں کی بھی چاندی رہی اور انہوں نے بھی مرکزی منڈی سے سپلائی نہ آنے کی آڑمیں 50 سے 120 روپے تک زائد وصول کیے۔ عید الفطر پر گھروںمیں پکوان کی تیاری کیلیے مصالحہ جات کی مانگ کی وجہ سے ادرک، لہسن، پیاز اور ٹماٹر منہ مانگے نرخوں پر فروخت کیے گئے۔

دوسری طرف بیکری آئٹمز کی طلب میں اضافے کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں 40روپے سے 150روپے تک اضافہ دیکھا گیا۔ مختلف مقامات پر دو پونڈ کا کیک 900 روپے میں فروخت ہوتا رہا جبکہ دیگر بیکری آئٹمز کی قیمتوںمیںبھی اضافہ دیکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں