شام میں امریکی بمباری بشارالاسد کے 52 حامی جنگجو جاں بحق

مرنے والوں میں 30 عراقی، 16 شامی جنگجو شامل، بغداد حکومت نے تصدیق کردی


News Agencies June 19, 2018
امریکی بمباری سے شام میں 22 عراقی جنگجو مارے گئے ہیں،عراقی فورسزکاالزام۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شام میں امریکی اتحادی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں صدر بشارالاسد کے حامی 52جنگجو جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس علاقے میں بشارالاسد کی حمایت میں ایرانی، لبنانی، افغان جنگجو بھی لڑائی میں شریک ہیں۔ امریکی اتحادی فورسز نے دیر الزور میں شامی اور عراقی مشترکہ مورچوں پر حملہ کیا۔ عراقی فورسز نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ امریکی بمباری سے شام میں اس کے22 جنگجو مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ الحاری کا علاقہ شام کی عراق سے ملنے والی سرحد پر واقع ہے اور یہ دہشت گرد تنظیم داعش کے آخری ٹھکانوں میں سے ایک ہے۔

اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ شامی حکومت کے حامی دستوں پر کیا جانے والا یہ ایک خوں ریز ترین حملہ تھا۔ شامی حکومت نے حملے کی تصدیق تو کی ہے لیکن جانی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائیں جب کہ اس واقعے میں چند افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں