زونگ کے 5 سال مکمل کمپنی تمام اسٹیک ہولڈرز کی ممنون

زونگ بہت کم عرصے میں عوام کا ڈیجیٹل پارٹنر بن گیا، صارفین کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ ہے۔


Business Desk April 30, 2013
زونگ بہت کم عرصے میں عوام کا ڈیجیٹل پارٹنر بن گیا، صارفین کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ ہے۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے سب سے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے نیٹ ورک زونگ نے ملک میں اپنے آپریشن کی تکمیل کے 5 سال مکمل ہونے پر صارفین، فرنچائز، وینڈرز، میڈیا، حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے آخر میں پاکستان ٹیلی کام مارکیٹ میں شامل ہونیوالے چائنا موبائل پاکستان کے برانڈ زونگ نے جدید آلات کی بدولت صارفین کو بیمثال سروسز فر اہم کیں۔ زونگ بہت کم عرصے میں عوام کا ڈیجیٹل پارٹنر بن گیا۔ چائنا موبائل پاکستان نے اپریل 2008 میں اپنے آپریشن کا آغاز کیا اور بہت قلیل وقت میں یہ مارکیٹ کا سب سے زیادہ تیزی سے ابھرتا ہوا برانڈ بن گیا۔ پاکستان میں زونگ کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، زونگ کے سی ای او فن ین جن نے کہا '' ہم اس سنگ میل کے حصول پر بہت مسرور ہیں۔



آج ہمارے قا بل بھروسہ صارفین کی تعداد ایک کروڑ نوے لاکھ ہے اور اسکی کوریج کا دائرہ پورے پاکستان تک پھیلا ہوا ہے۔ زونگ نے پانچویں سالگرہ نہایت جوش و جذبہ سے منائی۔ چائنا موبائل پاکستان کے تمام دفاتر میں کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ کمپنی پاکستان بھر میں ملازمیں کی تسلی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے اور ٹیلی کام سیکٹر میں ملازمین کی تسلی کے لحاظ سے یہ دوسرے نمبر پر ہے۔ اپنے آپریشن کو وسعت دے کر زونگ پاکستان کے صلاحیتوں سے بھرپور لوگوں کیلیے ملازمت کے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔ کمپنی نے ملک میں 1700 بلواسطہ اور 40,000 بالواسطہ ملازمت کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں